ٹریول ایڈوائزری میں بہتری، وزیراعظم/وزیر خارجہ نے مثبت پیشرفت قرار دے دیا

عروبہ خان - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

24th January, 2020

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کو  مثبت پیشرفت  قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دیا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کے لیے مثبت تبدیلی بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹریول ایڈوئزری میں تبدیلی سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مسائل، روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بہت بڑی پیشرفت ہے۔

برطانوی حکومت نےسیاحت  کے لیے پاکستان کو محفوظ قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا کریڈٹ قوم اور مسلح افواج کوجاتا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کا خیر مقدم کرتے  ہیں۔یہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کیلئے حسین اور پر کشش منزل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رٹش ائیر ویز کی بحالی،  شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے بعد برطانیہ نے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کی، یہ پرامن، روشن اور محفوظ پاکستان کی علامت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ میں نے دسمبر 2019 میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سفری ہدایات کے تجزیے کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا، مجھے خوشی ہے کہ برطانوی شہری اب پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔


متعلقہ خبریں

پنجاب اور گلگت بلتستان

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان  میں کورونا وائرس کے مزید 58  کیسز کی تصدیق

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان  میں کورونا وائرس کے مزید 58  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے...

ملک میں کورونا

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 1575 سے تجاوز

ملک  میں کورونا وائرس کے مزید 62 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد...

عمران خان

وزیراعظم کا ایک مرتبہ پھر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی حکمت عملی بنارہے ہیں اس میں دیہاڑی دار...

chairman ndma

چین کا مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین نے کورونا...


ضرور پڑھیں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستانی ڈیزائنر نے لباس تیار کر لیا

مشہورپاکستانی ڈریس ڈیزائنر عاصم جوفا نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے مخصوص لباس تیار کر لیا۔...

سوچیں! کورونا وائرس کے لیے زبیدہ آپا کا ٹوٹکا کیا ہوتا

پاکستان شو بز کے نا موراداکارعثمان خالد بٹ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرزبیدہ...

کورونا وائرس نامور بھارتی اداکارہ کے گھر پہنچ گیا

بھارتی ٹی وی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کے بھائی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے اپنے گھر...

آنکھیں مستقل لال رہتی ہیں تو کورونا کا ٹیسٹ کروالیں

امریکی نرس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دیگر علامات میں سے آنکھوں کا لال ہونا بھی...