Advertisement
Advertisement
Advertisement

حامد کرزئی کا لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا دورہ، نواز شریف سے ملاقات

Now Reading:

حامد کرزئی کا لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا دورہ، نواز شریف سے ملاقات
حامد کرزئی
Advertisement

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجودہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف سے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ملاقات کی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے خصوصی طور پر ملاقات کی جس کے لیے وہ نواز شریف کی ایون فیلڈ والی رہائش گاہ پہنچے۔

عدالت نے نواز شریف سے ضمانت لی ہے، عمران خان

ایون فیلڈ رہائش گاہ پہنچنے پر سابق افغان صدر حامد کرزئی کا نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز نے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی عیادت کیساتھ ملاقات کی جبکہ اس دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی موجود تھے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے دوست ہیں اور ان کی تیمار داری کے لیے آیا ہوں، میرے پاکستان کے دوروں کے دوران نواز شریف نے میری بہترین میزبانی کی۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے بھائیوں جیسے ہیں اور انھیں اچھی صحت کے ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

یا درہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ہائی کورٹ سے اپنے علاج کی خاطر ضمانت سے چار ہفتوں کے لیے لندن پہنچے تھے۔ نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان موجود ہیں۔

پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف نے طبی بنیادوں پر العزیزیہ ریفرنس میں سزا سے ضمانت حاصل کی تھی ، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کیلئے تحریری حکم جاری  کیا تھا۔

نواز شریف العزیزیہ کیس میں اپنی سزا بھگت رہے تھے جب انہیں پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا ، اسپتال میں ڈاکٹروں کے پینل نے اُن کا تفصیلی معائنہ کیا۔

گذشتہ سال 24 دسمبر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے نوازشریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کی منظوری متوقع
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر