Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

Now Reading:

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق
آئی جی سندھ کی تبدیلی

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک زوزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے آئی جی سندھ کلیم امام کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے  بھی آئی جی کو تبدیل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور آئی جی کی تبدیلی سندھ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

کرونا وائرس: وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال

Advertisement

مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات اور غیر یقیبی صورتحال سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ میں آئی جی سندھ کیلئے زیر غور افسران میں کسی ایک کو تعینات کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی دورہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور تاجر برادری سے بھی ملاقات متوقع ہے، انہیں کراچی پیکیج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرض دیں گے، تاہم دورے میں ناراض متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی پیر پگاڑا سے بھی ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوگی۔جہاں وہ ان کی والدہ کی عیادت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کو دورۂ کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاہم وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے شیڈول میں ایم کیو ایم سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے ۔

Advertisement

ایم کیو ایم نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم بہادر آباد آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر