Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبضہ مافیا اور منافع خور عمران صاحب کے دوست ہیں،مریم اورنگزیب

Now Reading:

قبضہ مافیا اور منافع خور عمران صاحب کے دوست ہیں،مریم اورنگزیب
منافع خور

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا، منافع خور  اور ذخیرہ اندوز عمران صاحب آپ  کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔

‎ ‎تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےاپنے ایک بیان میں  وزیراعظم عمران  خان کے اقدامات کو ڈرامہ اورعوام کے زخموں پر نمک قرا ر دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  ترجمان نے کہا کہ ‎عمران صاحب عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی،‎سارے مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک وقوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں۔

‎اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی، عوام کو ریلیف اب صرف عمران صاحب کے رخصت ہونے سےملے گا۔

‎ مریم اورنگزیب  نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب آٹا چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا، جبکہ آپ  ڈرامہ بازی والے بیانات سے آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا ہنرمند نوجوان پروگرام کے افتتاح پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں اور  قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے آپ سے پیچھا چھُڑانا پڑے گا ۔

 واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران صاحب تقریروں سے روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں ملتاہے۔

انہوں نے کہا  تھاکہ عمران صاحب آپ کی تقریروں سے عوام کو روزگار نہیں ملے گا ، مہنگائی کی شرح کم نہیں ہو گی، آپ کی تقریروں سے عوام کو پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکری نہیں ملے گی اور نہ ہی آپ کی تقریر سے لوگ بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کے قابل نہیں ہوجائیں گے۔

تنقید کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنے دوستوں اور باجی کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے اور سیاسی مخالفین سزائے موت کی چکیاں دی گئی اور صرف سولہ ماہ میں نواز شریف کا چلتا ہوا نوجوان پروگرام بند کیا، پھر سولہ ماہ بعد اُسی پروگرام پہ نئی تختی لگا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر