Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی ہے ، سراج الحق

Now Reading:

حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی ہے ، سراج الحق
سیلف آئسولیشن

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی ہے ، صرف چند وزراءکو نہیں پورا نظام بدلنے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی آپس کی لڑائیاں عوام کے لیے نہیں ذاتی مفادات کے لیے ہیں۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا حکومت سے دنگل بغیر ٹکٹ کے پوری دنیا دیکھ رہی ہے جبکہ نااہلی اور غیر سنجیدگی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے اور ہڑپشن کا بازار گرم ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخواکے تین وزراءکو فارغ کردیا گیاہے  جبکہ پنجاب میں حکومتی ارکان الگ گروپ بنا رہے ہیں ، وفاق اور سندھ میں ایک سرکاری ملازم پر لڑائی ہورہی ہے ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جن لوگو ں نے یہ ظلم کا نظام مسلط کیا ہے ، ان کو بھی  احساس ہوگیاہے کہ یہ نظام اب مزید چلنے والا نہیں۔

Advertisement

سراج الحق کا خطاب، حکمرانوں پر کڑی تنقید

 سراج الحق کا  یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 2020 ءخوشخبری کا سال ہے ، پہلی خوشخبری 35روپے کلو والے آٹے کا 70 روپے کلو میں بھی نہ ملنا ا، 50 روپے والی چینی کا 80روپے کلوتک پہنچ جانا ہے  اور ایسی ہی خوشخبریاں ملتی رہیں تو عوام ہر خوشخبری پر وزیراعظم کو بددعائیں دیں گے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم سیاہ منارہے ہیں اور 5 فروری کو پوری قوم جوش وجذبہ کے ساتھ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی ۔

واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں کیونکہ ان کی تمام پالیسیاں فیل ہوگئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت کی نالائقی روز اول سے واضح تھی لیکن آج دن بھر کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ یہ مہا نالائق ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر