Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے خلاف سازش ہوئی،آسانی سے نہیں جاؤں گا

Now Reading:

میرے خلاف سازش ہوئی،آسانی سے نہیں جاؤں گا

آئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے تبادلے کی تردید کرتے  ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآئی جی سندھ کلیم امام نےکہا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، میرےخلاف سازش ہوئی ہے، جب جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا۔

آئی جی سندھ کے لئے مشتاق مہر کے نام پر اتفاق

آئی جی سندھ نے کہا کہ اس تقریب کو ہی میری الوداعی تقریب میں تبدیل کیا جا رہا ہے، لگتا ہے سندھ پولیس اپنا بجٹ بچا رہی ہے،ابھی میرا ٹرانسفر نہیں ہو رہا، تبادلہ ہوا بھی تو سوا لاکھ کا ہی رہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم رولز اور ریگولیشن کے تحت کام کرتے ہیں، حلف کے تحت چلنا پڑتا ہے، راستے میں دشواری آتی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیٹھا ہر افسر غازی ہے، پولیس ایک رول کےتحت کام کرتی ہے جس میں مشکلات آتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کیساتھ اختلافات کے بعد سندھ حکومت نے انہیں وفاق میں واپس بلانے کی درخواست کی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر