پاکستان میں جاری آٹے کے سنگین بحران اور دکانداروں کی جانب سے آٹے کی من مانی قیمت وصول کیے جانے کے بعد ڈاکوؤں نے بھی آٹے کی لوٹ مار شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے قدرت آباد میں دو ڈاکوؤں نے ایک شخص سے 15 کلو آٹے کا تھیلا چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے ۔
درخواست گزار عمران حیدر نے تھانہ غلام محمد آباد میں آٹے کا تھیلا چھینے جانے کے خلاف باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ دکان سے 15 کلو آٹے کا تھیلا خرید کر اپنی موٹرسائیکل پہ رکھ کر گھر جارہا تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پہ سواردو ملزمان نے اسے روکا، تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آٹے کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔
درخواست گزارعمران حیدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسے لوٹا گیا آٹے کا تھیلا واپس دلایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس نے درخواست گزار سے عرضی وصول کرلی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
عین ممکن ہے کہ موجودہ وقت میں آٹے کے تھیلے کا چھینا جانا بہت سے کم عمر بچوں و نوجوانوں کو عجیب لگے لیکن ملکی تاریخ گواہ ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں جب اہل وطن نے آٹے کا بحران پہلی مرتبہ سنا تھا تو اس وقت آٹے کے تھیلے اور ٹرک ہی نہیں بلکہ ملیں تک لوٹ لی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News