Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین اور پاکستان میں دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق

Now Reading:

اسپین اور پاکستان میں دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق
اسپین

پاکستان اور اسپین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے سفیر مسٹر مینوئل دران گیمنیز ریکوکی آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی ہے۔

 ملاقات میں دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا جبکہ دفاع میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات کے دیگر شعبوں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اسپین کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے، پاکستان اور سپین کے درمیان دفاعی تعاون کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت منظوری کے مرحلے میں ہے۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی’ انتہا پسندی’ غیر قانونی ترک وطن اورمنشیات کی سمگلنگ جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے تعاون سپین کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے۔

Advertisement

عثمان ڈار کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات

 ملاقات کا اختتام دونوں فریقین کے لئے نیک خواہشات کے تبادلے کے ساتھ ہوا جبکہ وزیر دفاع نے ہسپانوی فوج کو باہمی تعاون کے منصوبوں اور کثیر الجہتی سمندری مشق امان میں شامل ہونے کی  دعوت بھی دی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی و زیراعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی تھی۔

 ملاقات میں محمد عثمان ڈار نے پرویز خٹک کو کامیاب جوان پروگرام ‘‘کے بارے میں بریفنگ دی  جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے مختلف منصوبوں میں پیش رفت بارے آگاہ کیا گیاتھا ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار  نے کہا  تھاکہ نوجوانوں کی مناسب تعلیم تربیت اورپیشہ وارانہ کارکردگی کوبہتر بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس موقع پر پر  ویز خٹک نے کہا  تھاکہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، پروگرام استعداد بڑھائے گا جبکہ خیبرپختونخوا،فاٹا اور بلوچستان کے دوردراز اورپسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ میں ترجیح دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر