Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی وفد بہادرآباد پہنچ گیا

Now Reading:

حکومتی وفد بہادرآباد پہنچ گیا
Advertisement

جہانگیرترین کی قیادت میں حکومتی وفداتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کومنانے کے لئےبہادرآباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا اورانہیں منانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو منانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی جو متحرک ہے۔

حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی سب اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ حکومتی کمیٹی سے ق لیگ نے بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے جبکہ جی ڈی اے اور مینگل پارٹی نے بھی خدشات ظاہر کئے، جن کو یقین دہانیاں کروائی گئیں کہ ان کے مطالبات پورے ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو منانے بہادرآباد پہنچ گئی جہاں خالد مقبول صدیقی سے استعفیٰ واپس لینے کا کہا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیراسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان  کے بہادرآبادمرکز پہنچے جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پرحکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے گئےاور شکایتوں کے انبار لگا دیئےگئے۔

Advertisement

اسد عمرکی جانب سے خالد مقبول صدیقی کومنانے کی بھرپورکوشش کی گئی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے۔

خالد مقبول صدیقی کااسدعمر سےکہناتھا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے۔ ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا۔

خیال رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات درست ہیں ،ان کے جائز تحفظات دورکیےجائیں گے۔وزیراعظم کاکہناتھا کہ حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزخالدمقبول صدیقی سےرابطہ کیااور کے تحفظات تفصیل سے سنے۔

وزیراعطم عمران خان نے کہاکہ خالد مقبول صدیقی کا کوئی مطالبہ غلط نہیں لگا،کراچی کی پوری اونر شپ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر