پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 11 فروری تک کی توسیع کردی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے شرجیل میمن کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔
شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سما عت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ابھی تک انکوائری کسی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچی، انکوائری میں جو سامنے آیا عدالت کو بتایا جائے، نیب نےانکوائری کر دی اب تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت تک کیس تیار کر کے معاونت کریں، اگر کسی پر الزام ہے تو عدالت نے جرم کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
