Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فروری، مارچ مشکل مہینے ہیں

Now Reading:

فروری، مارچ مشکل مہینے ہیں
رشید

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فروری، مارچ مشکل مہینے ہیں، شہبازشریف اور مریم نوازکے نئے کیسز نکلنے والے ہیں۔

لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے وزیرریلوے نے کہاکہ ملک میں بہت مضبوط میڈیا ہے، ہمیں تمام میڈیا کو ایک آنکھ سے دیکھنا ہے، بہت ساری افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی معلومات کوچیلنزکے ساتھ مل کرلڑنا چاہتے ہیں، نیب ختم نہیں ہوگا،نہ یہ پرانے کیسز ختم ہوں گے۔

ترمیمی بل کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ترمیمی بل کی حمایت پر دونوں جماعتوں کامشکور ہوں۔دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے آرمی ایکٹ میں حمایت کی۔ یہ بات دو ماہ قبل لاہور میں کہی تھیم کہ الیکشن کمیشن کا مسئلہ بھی باہمی رضامندی سے حل ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز ابھی باہر نہیں جا رہی ہیں، میں نے کہا تھا کہ نواز شریف جا رہا ہے اور زرداری نکلے گا اور ایسا ہی ہوا.جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ ہے میں اسکے ساتھ ہوں، جو فواد چودھری نے کہا وہ کہہ سکتا ہے، میں گندے کپڑے نہیں دھوسکتا میرے میں ہمت نہیں، فواد چوہدری میں ہمت ہےکہ انہوں نے بات کی۔

Advertisement

ان کا کہناتھاکہ شہباز شریف واپس آسکتے ہیں نواز شریف  جو کام کرنے گئے ہیں وہ کرنے دیں، شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں فروری مارچ میں واپس آ‌جائیں گے، پیپلز پارٹی نارمل ہے،

شیخ رشید کا مزید کہناتھا کہ  شہباز اور مریم نواز کےجو نئے کیسز آ رہے ہیں وہ سیریس قسم کے ہیں اسکے باوجود نیب آریننس کے حوالہ سے بہتر رائے عامہ جاری ہے،نیب ختم نہیں ہوگا،نہ یہ پرانے کیسز ختم ہوں گے،میں نے کل وزیراعظم کو کہا کہ حکومت سب کی ہوتی ہے، میڈیا کو اپوزیشن کرنے کا حق ہے پاکستان میں مضبوط میڈیا ہے،بعض لوگ ذاتی لڑائی کو حکومت کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں کے حوالے سے ہم نے ابھی تک کمزوری دکھائی میں عمران خان کا مشکور ہوں انہوں نے بزدار صاحب کو کہا کہ شیخ رشید کا نالہ لئی کا مسئلہ لیٹ نہیں ہونا چاہئے، 5 فروری سے پہلے بھی پاکستانی قوم کشمیر کے حوالہ سے تاریخی ردعمل کا اظہار کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ایران معاملہ میں بھی پاکستان نے بہتر کردار ادا کیا ہماری زمین کسی کے لئے بھی استعمال نہیں ہوگی، اسلامی دنیا میں جنگ شام ،لیبیا،یمن اور پھیلتی جارہی ہے اس میں پاکستان کلیدی اور غیر جانبدارانہ رہے گا۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے پاکستان کا واحد محکمہ ہے جس میں 25 ہزار نوکریاں نکلنے لگی ہیں، ایک لاکھ نوکریاں مارچ میں نکلیں گی کیونکہ بہت لوگ ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں، پچھلی بار ہم نے 8 ارب زیادہ کمایا لیکن آئل کی قیمت بڑھ گئی اس سال بھی 10 ارب زیادہ کمائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اوران کا اتحادی ہوں۔ آئل کی ٹرینیں جو بیکار کھڑی ہیں ان کو فریٹ کینٹینر بنانے لگے ہیں، 75 ٹرینیں مسافر نکالی ہیں جو بیکار کھڑی ہوئی تھیں، سی پیک کا پی سی ون اکتوبر میں جمع کروا دیا ہے جو مارچ تک منظور ہو جائے گا،

Advertisement

وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ دس سال کے اندر 24 کروڑ ڈالر واپس ہو گا،عوام کے مسائل ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، آٹا مہنگا ہے لیکن کوئی اور متبادل عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کہتا ہوں کہ ہمیں تین سال کا وقت دیں ،دیکھیں ہم حالات کیسےٹھیک کریں گے، ابھی آئی ایم ایف مجبوری ہے، کسی نے ڈالر دے دیئے ہوتے تو آئی ایم ایف میں نہ پڑتے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر