Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے سینئر ممبر مسٹر جان روم کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شہروں میں پینے کے  صاف پانی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ  ڈیسالی نیشن پلانٹ اور پانی کے مختلف  وسائل سے کراچی کو  پانی پہنچنے کے  مؤثر نظام پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں زرعی پانی کے صحیح استعمال پر بھی بات چیت کی گئی نیز زرعی پانی کے  تحفظ  کے لیے منصوبے  شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ہم شہری علاقوں میں صنعتی ترقی کے لیے  بہت کام کررہے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں زراعت کی ترقی  بھی حکومت کی ترجیحات   میں شامل ہے۔

Advertisement

حکومت کا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ

انہوں نے کہا 550پروکیورمنٹ تربیت یافتہ افسران سندھ حکومت میں موجود ہیں جو سب کے سب ورلڈ بینک کے تعاون سے تربیت یافتہ  افسران ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا  ہم کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ  نیبرہوڈ منصوبہ کے تحت شہر کے پرانے علاقوں  کی تزئین و آرائش  بھی کی جارہی ہے۔

ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری خزانہ حسن نقوی بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ آج صبح وفاقی حکومت نے  بھی مہنگائی کے ستائے  شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعلان کیا  تھا ۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سینیٹ اجلاس میں بتایا  تھا کہ حکومت نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کا حصہ  بڑھانے پرتوجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا  تھا کہ حکومت قابل تجدید توانائی کے منصوبے متعارف کرا کر بجلی کی قیمت چار روپے35 پیسے فی یونٹ پر لانے کی کوشش کررہی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عید سے قبل عوام کے لیے بڑا تحفہ
تربت نیول بیس پرحملے کا تاثردرست نہیں، سرفرازبگٹی
وفاقی حکومت کا چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی 14 اپریل کو منانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت آمدن سے زائد اخراجات کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار
ملکی ترقی کیلئے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے،وزیراعظم
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر