Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیرت ہے،وزیراعظم کو میرےخلاف مقدمے کاعلم نہیں تھا

Now Reading:

حیرت ہے،وزیراعظم کو میرےخلاف مقدمے کاعلم نہیں تھا
میرے خلاف

 

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حیرت ہے، 6 ماہ تک وزیر اعظم کو میرے خلاف مقدمے کا علم نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے، 6 ماہ تک وزیر اعظم کو میرے خلاف مقدمے کا علم نہیں تھا، حالانکہ اے این ایف اہلکار کہتے تھے کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد جب انہیں عدالت میں لایا گیا تب بتایا گیا کہ انہیں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، ان کامطالبہ ہےکہ اُن کے خلاف منشیات کا کیس بنانے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

مجھے جھوٹے بے بنیاد مقدمے میں جیل رکھا گیا، رانا ثناءاللہ

Advertisement

سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے خلاف منشیات کے کیس کو بوگس اور سیاسی انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سلیکٹر سے ملک نہیں چل رہا، حکومت کے پاس دھمکیاں دینے اور سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، کاروباری حالات تباہ ہو کر رہ گئے، ریڑھی بان اور فیکٹری مالکان سمیت سبھی پریشان ہیں۔

سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اس سال میں مڈٹرم الیکشن کے لیے جدوجہد کرے گی ۔

اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار میں رانا ثناء نے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں آپ سب کا شکر گزار ہوں جو آپ ان حالات میں میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راناثنااللہ منشیات کیس زیربحث آیا، ڈی جی اے این ایف نےکابینہ کو راناثنااللہ کیس پربریف کیا جس پر وفاقی وزراء نے ڈی جی اے این ایف سے سخت سوالات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے بعض اراکین نے کیس کو مس ہینڈل کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راناثنااللہ کیس میں اےاین ایف کی نااہلی واضح ہے، تفتیش کے بنیادی پہلوؤں کو ملحوظ خاطر ہی نہیں رکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر