Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

Now Reading:

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات
عمران خان

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے  ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال، عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو آٹے گندم اور چینی بحران پر بریفنگ  بھی دی۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے عمران خان کو بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آٹے اور گندم کا کوئی بحران نہیں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے فعال کردار اداکیاہے جبکہ فلور ملوں اور مہنگے داموں فروخت کرنے والی چکیوں کو جرمانے  عائد کئے جبکہ ان کا  لائسنس بھی  معطل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے ایم پی ایز سے  ملاقات ہوئی ، جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  سمیت 20 ناراض اراکین کا گروپ شریک ہوا ۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم  کو اراکین اسمبلی نے  انکے حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفننگ دی جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ناراض اراکین اسمبلی کے تحفظات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

ہمارے منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے ، وزیراعظم

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گذشتہ روز ناراض اراکین اسمبلی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ناراض ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے اور جائز مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی یراعظم عمران خان کی پنجاب سے منتخب تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات ہوئی تھی  ۔

ملاقات میں صوبے میں ڈویژن کی سطح پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منتخب نمائندگان اور صوبائ حکومت کے درمیان مشاورت کے حوالے سے گفتگو کی گئی  تھی جبکہ اراکین نے اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش سماجی و ترقیاتی  مسائل کے حل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا ۔

وزیراعظم نے کہا  تھا کہ آپ لوگوں سے آج ملاقات کا مقصد آپ کے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مشکلات کا ادراک اور ان کے فوری حل کے لے ہدایات جاری کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر