Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نےشیخ رشیدسےریلوے کابزنس پلان طلب کرلیا

Now Reading:

سپریم کورٹ نےشیخ رشیدسےریلوے کابزنس پلان طلب کرلیا
shaeikh rasheed

سپریم کورٹ نے ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوےخسارہ کیس کی سماعت ہوئی  جس میں وزیرریلوے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں دوران سماعت چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ ایم ایل ون کیلئے اب تک ٹینڈر کیوں جاری نہیں ہوا، وزارت منصوبہ بندی ریلوے کی بات نہیں سن رہی توکس کی سنےگی۔

شیخ رشید نے بتایا وزارت منصوبہ بندی کو ایم ایل ون کی ٹینڈر کی ہدایت کی جائے، ایم ایل ون 1800کلو میٹرطویل ٹریک ہے،ریلوے میں انقلاب آئے گا، ایم ایل ون کا پی سی ون جمع کروا چکے ہیں، وزارت ریلوے نے صرف اب ٹینڈر جاری کرنا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سرکلرسےتجاوزات کےخاتمے کیلئے تعاون کرے اور ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔

Advertisement

وکیل ریلوے نے کہا عدالتی حکم پر وزیر ریلوے عدالت میں پیش ہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیر صاحب بتائیں کیا پیش رفت ہے، آپ کا سارا کچاچٹھا تو ہمارے سامنے ہے، میرے خیال سے ریلوے کو آ پ بند ہی کردیں، جیسےچلائی جا رہی ہے ہمیں ایسی ریلوےکی ضرورت نہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا 70لوگ جل گئے بتائیں کیا کارروائی ہوئی، جس پر شیخ رشید نے بتایا آگ لگنے کے واقعے پر19 لوگوں کیخلاف کارروائی کی گئی تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گیٹ کیپر اور ڈرائیوز کو نکالا گیا ،بڑوں کو کیوں نہیں؟

شیخ رشید نے کہا بڑوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا سب سے بڑے تو آ پ خود ہیں، بتادیں70 آدمیوں کے مرنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، ٹرین جلنے کے واقعے کے بعد تو آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیےتھا۔

عدالت نے کہا سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا، سرکلر ریلوےسے بے گھر ہونیوالوں کی بحالی ریلوے کی ذمہ داری ہوگی۔

سپریم کورٹ نے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا 2 ہفتےمیں ریلوے سے متعلق جامع پلان پیش کریں ، شیخ رشید نے پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے وزارت منصوبہ بندی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پروزیرمنصوبہ بندی اورپلاننگ کمیشن حکام کو طلب کرلیا اور سماعت12 فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر