Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم

Now Reading:

اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم
امریکی سیکرٹری

اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ لے لیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر  اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔

 فیصلہ وزیرِا عظم عمران خان کی زیر صدارت  کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیا  کی اسمگلنگ کی روک  تھام کے حوالے سے  ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی، قائم مقام چیئرمین ایف بی آر، صوبائی ہوم سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

شامی فوج نے حلب شہرپر مکمل قبضہ حاصل کرلیا

Advertisement

وزیر اعظم نے وزارتِ داخلہ،  قانون نافذ کرنے والے صوبائی و وفاقی اداروں، ایف بی آر، صوبائی حکومتوں کو  مشترکہ طور پر اسمگلنگ کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے

وزیرِ اعظم نے اجلاس میں حکم دیا ہے کہ  وزارت داخلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے اقدامات اور جامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کی  سفارشات  کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل المدت، میڈیم ٹرم اور طویل المدت اقدامات شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اجلاس میں آئی بی ، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے  کو اسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم کو  پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں مغربی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس کے قیام میں پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کی ہدایت جاری کی ہے کہ بلوچستان میں بارڈر مارکیٹس کے قیام پر پیش رفت  کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ فوڈ آئیٹمز کی اسمگلنگ سے  قیمتوں میں اضافہ اور عام آدمی تکالیف  کا شکار ہوتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ سمگلنگ کی موثر روک تھام قومی مفاد کا معاملہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ ایرانی تیل کے حوالے سے جامع پالیسی تشکیل دی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر