Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، شاہ محمود قریشی
پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد میں سید عبداللہ گیلانی، سید فیض احمد نقشبندی اور حریت لیڈر یسین ملک کے نمائندے رفیق ڈار سمیت آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اہم قائیدین شامل تھے۔

۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی اس ملاقات میں موجود تھے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ آمد پر حریت رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور وزیر خارجہ نے حریت قائدین کو وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر اور آزاد کشمیر کے دیگر پارلیمانی رہنماؤں سے ہونیوالی حالیہ ملاقات اور اس ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر کی جانے والی تفصیلی مشاورت سے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

حریت کانفرنس کے وفد نے بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیۓ گئے جابرانہ و یکطرفہ اقدامات ، غیر انسانی لاک ڈاؤن، مواصلاتی بندش، بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکومت پاکستان اور  بالخصوص وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی ذاتی کاوشوں کو سراہا ۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہندوتوا کی سوچ  پر عمل پیرا، مودی سرکار کا اصل  چہرہ  پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا کیونکہ گذشتہ چھ ماہ سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبرو استبداد کا شکار، مظلوم کشمیریوں کی سسکیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

وفد نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیرِ خارجہ کو تجاویز بھی پیش کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر