Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھیلوں کے فروغ سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، اسد قیصر

Now Reading:

کھیلوں کے فروغ سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، اسد قیصر
اسد قیصر کیس

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے جبکہ پاکستان میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

  تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پوری پاکستانی عوام اور حکومت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتظامیہ اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔

سد قیصر نے کہا کہ بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے بعد ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیج کر دنیا میں پرامن پاکستان کا تشخص اجاگر کیا ہے جبکہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے کھیل اور سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ بین الاقومی کرکٹ کی بحالی اور پاکستان سپر لیک کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونے کے بعد باقی بین اقوامی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گئیں ۔

  اسد قیصر کا کہنا تھا کہ برطانوی اور امریکی شہریوں کے لیے جاری ٹریول ایڈوائزری پاکستان کے پر امن ہونے کی واضح دلیل ہے، ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے برطانوی اور امریکی شہری کو پاکستان آنے میں آسانی ہو گی۔

Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ: نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والے کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدلے گی اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان خطے میں مضبوط معیشت کا مرکز سمجھا جائے گا ۔

 رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔

پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہری پور، مدرسے کی چھت گر گئی، 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی
آج انکشاف ہوا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پر ہے، خواجہ آصف
پی ٹی آئی کی معاہدے کی خلاف ورزی، انتظامیہ کی کارروائی پر شرکا کا پتھراؤ
افغان علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ
وفاقی وزیر اطلاعات کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا کا دورہ
ملک گیر خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر