Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے بیان پر اپوزیشن کا ردعمل

Now Reading:

وزیراعظم کے بیان پر اپوزیشن کا ردعمل
اپوزیشن

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپوزیشن کا سخت ردِعمل سامنے آگیا جس میں سیاسی مخالفین کے خلاف غداری کا مقدمہ چھوٹاپن قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کیخلاف غداری کے مقدمے بنانا چھوٹاپن قرار دیا اور کہا کہ فضل الرحمان اور خوآجہ آصف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا حکومت سیاسی قیادت کو غداری کی مد میں سیاسی انتقام کانشانہ بنائےگی اور کیوں ان رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمے بنائےجارہے ہیں، بلاول بھٹو نے حکومت سے اس بیان پر حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے۔

لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کا مقدمہ بنانے کے وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت ک ہے۔

Advertisement

لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا پر امن  قرار دیا اور مزید کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین پر ضرب لگانے والوں پر آرٹیکل 6 لگنی چاہئے۔

مسلم لگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‎عمران صاحب کم ازکم معزز ترک صدر کی آمد کا ہی خیال کرلیتے، ایک دن ’کنٹینروالی‘ گفتگو نہ کرتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ‎عمران صاحب کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر ہونے والی مثبت گفتگوکا پیرایہ تبدیل ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگائیں اُن کی عزت اُچھالیں تو کوئی بات نہیں آپ کی کرپشن پر کوئی بات کرے تو غدار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود کیا کرتے رہے ہیں اور اب کیسے بیانات دے رہے ہیں۔

جےیو آئی رہنماوؤں نےبھی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں، ہم منتظر ہیں کہ حکومت مولانا فضل الرحمان پر مقدمہ بنانے کے لئے کب جرات کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر