Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ
پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ
Advertisement

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور ترکی نے باہمی مفاد کے لئے بہترین سیاسی تعلقات کی سطح پر تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاک ترکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ موجودہ دوطرفہ تجارتی حجم کو 80 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے پاک ترکی باہمی تجارتی حجم کو پہلے مرحلے میں ایک ارب ڈالر تک لے جانے اور بعد میں پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو سیاسی تعلقات کی سطح پر لے جانے کے خواہشمند ہیں۔

ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، شاہ محمود

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ترکی کو بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا تھا، ترکی پر قرضہ 72 فیصد تھا جسے ہم کم کر کے 32 فیصد پر لائے، عزم و ہمت سے اپنی مشکلات پر قابو پایا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ دونوں ملک باہمی مفاد کیلئے مختلف صنعتوں میں اشتراک عمل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے درمیان تجارتی دیواریں حائل نہیں ہونے دینی چاہئیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ترکی کی کاروباری برادری کو پاکستان کے مختلف شعبوں بالخصوص سیاحت، کان کنی اور زراعت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساحل سمندر اور تاریخی مقامات سمیت سیاحت کے شعبے میں بے پناہ وسائل موجود ہیں جن سے اب تک استفادہ نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے فروغ کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر میں ترکی کے تجربے سے بڑا استفادہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے سیکھنے کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں میں ترک تاجربرادری کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

Advertisement

عمران خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کی کاروباری برادریاں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے بہترین سیاسی تعلقات سے استفادہ کریں گی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی
وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا
اسٹیٹ بینک نے عید سے قبل پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر