بھارتی حکومت اور میڈیا کا پلواما ڈرامہ، بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیک پر جھوٹ کا کاروبار پھر بے نقاب کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کو ایک بار پھر دھچکہ لگا ہے، بی جے پی، بھارتی میڈیا کے سفید جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا، ماڈرن ڈپلومیسی نامی یورپین جریدے نے حقائق کھول کھول کر بیان کر دیے۔ پلواما سے ابھی نندن تک، پاکستان نے کیسے بھارتی بیانیہ کو شکست دی؟ جریدے نے سب شائع دیا-
ماڈرن ڈپلومیسی نے برملا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی حکومت، آئی ایس پی آر اور میڈیا نے بھارتی بیانیہ کو تباہ وبرباد کر دیا،پاکستان کے آئی ایس پی آر نے بحیثیت مرکزی ادارہ، بروقت اطلاعات سے بھارتی بیانیہ کی دھجیاں بکھیر دیں-
یورپین جریدے نے لکھا کہ بی جے پی اور بھارتی میڈیا نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا،بھارتی حکومت نے بالاکوٹ میں دہشتگرد کیمپ تباہ، 300 دہشتگرد مارنے کا دعویٰ کیا جو جھوٹا ثابت ہوا۔
ماڈرن ڈپلومیسی نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی حکومت کی سرجیکل اسٹرائیک کو عالمی میڈیا نے کچھ دیر بعد ہی جعلی قرار دے دیاتھا۔
مضمون میں بھارتی پروفیسر روہت چوپڑا نے اپنے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون کو ہوا دینا، خطرناک کھیل ہے۔
یورپی جریدے کے مطابق بھارتی دعوے سے متعلق نیویارک ٹائمز نے لکھاکہ بالاکوٹ میں کوئی دہشتگرد کیمپ نہیں تھا،واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ حملہ ہوا، ہلاکتیں نہیں۔ بھارتی میڈیا پلواما حملے کے بعد جعلی سرجیکل اسٹرائیک پر جشن منا رہا تھا، پاکستانی میڈیا سچ دکھا رہا تھا۔
یورپین ڈپلومیسی نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے جھوٹے پروپیگنڈہ کا جواب حقائق کی کھوج سے دیا، پاکستانی میڈیا حب الوطنی سے سرشار، بھارتی بیانیہ پر جیسے حملہ آور تھا۔
جریدےنے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ پاکستانی میڈیا نے جابہ بم حملے کے حقائق دنیا کو دکھائے، تحقیقات سے بھارتی جھوٹ بے نقاب کیا، پاکستان کا ذرائع ابلاغ مسلسل وزیراعظم عمران خان کا امن اور مذاکرات کے پیغام کا پرچار کرتا رہا، پاکستانی میڈیا نے حکومت، مسلح افواج خصوصا آئی ایس پی آر کے تحمل کے بیانیہ کیساتھ مکمل ذمہ داری کا ثبوت دیا-
مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کیلئے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن رہا کیا،پاکستانی حکومت اور آئی ایس پی آر نے غیرجانبداررہ کر حقائق بیان کیے، میڈیا نے اسی پر انحصار کیا، پاکستان کے آئی ایس پی آر اور میڈیا سے سامنے آنے والے حقائق زیادہ قابل اعتماد تھے۔
جریدے نے لکھا کہ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے حکومتی پشت پناہی سے جھوٹ، اندازوں پر مبنی خبروں کا پرچار کیا، سب بے نقاب ہوگیا، پاکستان کشیدگی بڑھانے کیخلاف خبردار، میڈیا امن کا پرچار کرتا رہا۔
جریدے کا دو ٹوک اظہار کیا کہ پاک، بھارت جنگ میں پاکستان نے دو بھارتی طیارے ہی نہیں گرائےبلکہ جھوٹے بھارتی جانبدارانہ بیانیے کو بھی تباہ کر دیا۔
قبل ازیں بھارتی جرنیل سید عطاء حسنین، راجیش پانٹ آئی ایس پی آر کے ہاتھوں بھارتی بیانیہ کی شکست تسلیم کر چکے،بھارتی جرنیلوں نے بیانیے کی جنگ میں آئی ایس پی آر کی جیت اور کردار کو بھی تسلیم کیا۔پاکستان کے بیانیہ کی جیت کی بنیادی وجہ “سچ” اور “حقائق” پر انحصار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
