Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

ہم ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
کشمیریوں 
Advertisement

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے  حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اور اب مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی تسلط کے خاتمے کا دن آن پہنچا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تجدید عہد کا دن ہے اور دختران پاکستان جدوجہد آزادی میں دختران کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یہاں جمع ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر انتہائی دلیرانہ انداز میں اجاگر کیا جبکہ عوام کشمیریوں بھی  اپنی آزادی اور وطن کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ۔

فردوس عاشق اعوان نے  یہ بھی کہا کہ مظلوم کشمیری عوام مدد کیلئے پاکستانی بہن بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں کشمیری مائوں بہنوں اور بچوں کا بھرپور احساس ہے اور ان کے دکھ درد کو ہم اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں،مقبوضہ وادی میں مائوں بہنوں کی عزتیں پامال اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے اور وہاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں لیکن اب مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی تسلط کے خاتمے کا دن آن پہنچاہے۔

Advertisement

5 فروری، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  دختران پاکستان اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق، حق خود ارادیت دلائے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آج کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، وہاں بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں،ہستال تک رسائی نہیں دی جارہی اور کھیلوں کے میدانوں کو ویران کر کے فوجی چھائونیاں بنا دی گئی ہیں،ایسی صورتحال میں عالمی مبصرین،انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

فردوس عاشق اعوان نے  یہ بھی کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام کشمیریوں کے زخم کو اپنے جسم پر محسوس کرتے ہیں اس لئے  وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر انتہائی دلیرانہ انداز میں اجاگر کیا، وہ کشمیریوں کے سفیر ،وکیل اور ترجمان ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سیکولر ریاست کا دعویٰ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے  اور آج ریلی میں یہ پیغام ہوگا کہ وہ کشمیری بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دوسری قرار داد دختران پاکستان کی طرف سے جمع کرائی جائے گی جس کا مقصد بین ا لاقوامی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میں سپہ سالار پاکستان کے بیان کو دہراتی ہوں کہ ہم آخری گولی،آخری سپاہی اور خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع کے لیے لڑیں گے۔

Advertisement

بعدازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے خواتین پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ پاکستانی عوام کے جانب سے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اسلام آباد آفس میں نمائندے جولین ہارنیز کو قرارداد پیش کی۔

ریلی میں خواتین اراکین پارلیمنٹ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، محسن نقوی
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر