Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید کچھ وقت  کے لیے گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے تاہم  ایکشن پلان پر عملدرآمد  کے لیےپاکستان کو مزید وقت دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان جون 2020 تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں رہے گا اس دوران پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید عملدرآمد کرنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں پاکستانی وفد نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو یقین دلایا ہے کہ باقی ماندہ نکات پر عملدرآمد میں تیزی لائی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف : عدالت کا ملا منصور کی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم

Advertisement

دوسری جانب  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے  اجلاس کی 17 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیرس اجلاس میں  205 ممالک کے 800 مندوبین شریک ہوئے جس میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان  کو آئندہ اجلاس تک تمام اہداف مکمل  کرنے کا وقت دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک اہداف مکمل نہ  ہوسکے ۔پاکستان نے  27 میں سے  14 اہداف میں پیش رفت کی۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ باقی 13 اہداف پر بھی جو ن 2020 تک عمل درآمد یقینی بنائے۔کلعدم تنظیموں اور ان کے عہدیداران کو سزائیں دی جائیں اور ان کے عہدیداروں پر جرمانے عائد کیے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ اجلاس تک عمل نہ ہوا تو رکن ملکوں کو پاکستان کے ساتھ لین دین پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔

Advertisement

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا  ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ کو روکنے  کے لیے اپنے نظام میں خاطر خواہ بہتری کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت  خارجہ نے کہا کہ چین اور دیگر ممالک پاکستان کو امداد کی پیشکش جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال
کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کے رشتےدار زیرِحراست
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر