Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں پاکستانی طلبہ کو وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا

Now Reading:

چین میں پاکستانی طلبہ کو وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا
بیرون ملک پاکستانیوں
Advertisement

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں پاکستانی طلبہ کو وائرس سے بچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے دوسرے ممالک میں پھیلتا جا رہا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر حکومت ملک کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔

 ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ووہان میں پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کے بھی بہت لوگ مقیم ہیں، ہم چین کے قوانین کو فالو کر رہے ہیں اور حکومت نے جو فیصلے کئے ہیں وہ عوام کے مفاد میں کئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت مسلسل چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، چین میں مقیم پاکستانی طلبہ کی صحت سمیت ہر طرح کی دیکھ بحال کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں سے شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم چینی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ طلبہ کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گی۔

Advertisement

انہوں کا یہ بھی کہنا کہ حکومت بھی ووہان میں مقیم طلبہ کے بارے اتنی ہی فکر مند ہے جتنے ان کے والدین ہیں، طلبہ کو بھی چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

کراچی میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیس کی رپورٹ منفی آ گئی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے موجودہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے اور اس حوالے سے تیزی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم پاکستان کو محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا  تھا کہ حکومت چوکس ہے اور ایران میں کورونا وائرس نمودار ہونے کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں ایران کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف آئی اےکی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں غیررجسٹرڈجعلی ادویات برآمد
گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف
ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، ہمیں ملنی چاہئیں، امیر مقام
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر