Advertisement

امریکی حکومت نےسیاحت  کے لیے پاکستان کو محفوظ قرار دیدیا

امریکی

امریکی حکومت نےسیاحت  کے لیے پاکستان کو محفوظ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکی ٹریول ایڈوائزی میں تبدیلی کا خیر مقدم کیا گیا اور امریکی ٹریول ایڈوائزی میں پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کیا گیا ہے۔

  دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ملک بھر میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے انتھک اقدامات کیے ہیں۔

  صورتحال میں واضح بہتری کے باعث اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے۔

 دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے حال ہی میں برطانیہ نے بھی پاکستان کے حوالے سے اپنے سفری ہدایت نامے میں تبدیلی کی ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز قبل برطانیہ  حکومت نے پاکستان کو سیاحتی مقامات سےلطف اندوز ہو نے کے لیے محفوظ  قرار دیدیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں نے دسمبر 2019 میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سفری ہدایات کے تجزیے کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا، مجھے خوشی ہے کہ برطانوی شہری اب پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات میں ترامیم پاکستان کی امن و امان کی صورتحال کے وسیع پیمانے پر کیے جانے والے تجزیے کے بعد جاری کی ہے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے

برطانوی سفری ہدایات کی ترامیم میں دیگر ہدایات کے علاوہ اب برطانوی شہریوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول کیلاش اور بموریت جیسی دلفریب وادیوں کے بذریعہ سڑک سفر کو بھی محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  2015 کے بعد سفری ہدایات میں واضح طور پر کی جانے والی یہ پہلی ترامیم ہیں۔

اس  سے قبل پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث جون 2019 میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ سے آغاز بھی کر دیا تھا۔

دوسری جانب   برطانوی شاہی جو ڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version