Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی جانب سے پٹرول اور گیس صارفین کے لئے خوشخبری

Now Reading:

حکومت کی جانب سے پٹرول اور گیس صارفین کے لئے خوشخبری
پٹرول

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو سہولت کی فراہمی کے لئے ہرممکن طریقے پر غورکرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق و زیراعظم کی  زیر صدرات  اسلام آباد میں پٹرول و گیس کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران پٹرولیم کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابرنے وزیراعظم کو پٹرول، ڈیزل اور گیس کے شعبے میں قیمتوں میں کمی کے طریقِ کار، عالمی عوامل، قیمتوں میں کمی کے امکانات اوراس سلسلے میں تجاویزکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  وزیراعظم نے پٹرولیم کے بارے میں معاون خصوصی کو پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے لئے فوری طورپرایک جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کابنیادی مقصد کم آمدنی والے گروپ کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرناہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی، پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ حد تک کمی لانے کےلیے جامع روڈمیپ مرتب کیا جائے۔

Advertisement

خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کو اور خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے،حکومت کو احساس ہے کہ کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے اس لئے  حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے ضمن میں جہاں تک ممکن ہو سکے ان طبقات کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

 وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ حکمرانوں کی جانب سے عوام پربوجھ کاباعث بننے والے غیرمنطقی طویل مدت معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان تمام معاملات کے باوجود حکومت خاموش نہیں رہ سکتی ، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر آپشن پر غور کیا جائے گا ۔

اجلاس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی شہزاد قاسم، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاالدین، قائم مقام چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے حوالے سے یہ دوسرا اجلاس تھا جبکہ گذشتہ روز بھی اسی سلسلے میں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، ندیم بابر شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر