حکومت پاکستان کی جانب سے ایران میں پھنسے زائرین کو واپس وطن آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب اللہ قمبرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پاک ایران سرحد پر یکطرفہ امیگریشن عارضی طور پر کھول دی گئی ہے جس کے بعد ایران میں پھنسے زائرین واپسی آمد کا اغاز ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران میں پھنسے ڈھائی سے تین سو پاکستانیوں کو واپس آنے دیا جارہا ہے جبکہ واپس آنے والوں میں زائرین سمیت دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہایران سے پاکستان میں داخل ہونے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے جبکہ واپس آنے والوں میں زائرین کو ہر صورت قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
کرونا وائرس، تفتان میں پاک ایران سرحد بند کر دی گئی
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے دیگر شہریوں کو تسلی بخش اسکریننگ کے بعد جانے دیا جائے گا جبکہ تفتان سرحد پر یکطرفہ امیگریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبلصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی عمران زرکون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اس کے باعث اموات کے بعد تفتان کے قریب پاک ایران بارڈر پر راہداری گیٹ اور مشترکہ منڈیوں کو بند جبکہ تجارتی اور سفری سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔
حکام نے یہ بھی کہا کہ تفتان میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں جہاں سو بستروں پر مشتمل خیمہ ہسپتال قائم کیا جارہا ہے تاکہ پاک ایران سرحد پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی عمران زرکون نے مزید کہا کہ پاک ایران سرحد پر مکمل اسکریننگ کے بعد ہی آمدورفت ممکن ہو سکے گی جبکہ یومیہ سیکڑوں افراد تفتان بارڈر سے آتے جاتے ہیں، ایران سے آنے والوں کو آبزرویشن میں رکھا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ بدھ کو کرونا وائرس کے مریضوں کی پہلی مرتبہ اطلاع سامنے آئی تھی اور تہران کے جنوب میں واقع اہل تشیع کے لیے متبرک شہر قُم میں حکام نے دو ضعیف العمر افراد کی اس وائرس سے موت کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News