Advertisement
Advertisement
Advertisement

آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مصطفی کمال

Now Reading:

آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مصطفی کمال
مصطفی
Advertisement

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہےکہ آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغا م میں کہا کہ5 فروری کو دنیا بھر میں یوم کشمیر منایا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی نظیر پوری دنیا میں نہیں ملتی۔

اپنے بیان میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آئین پاکستان کی کچھ مجبوریوں کی وجہ سے شاید ہم کشمیری عوام کے ساتھ ان ساتھ ان جیسے نہیں کھڑے ہیں۔

سید مصطفی کمال  نے یہ بھی کہا کہ  جب کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑتی تھی تب تب کراچی میں 15 20 لوگ مر جاتے تھے، کشمیر کی جنگ ہم نےکراچی میں لڑی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین  کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہم نے آواز لگائی توہمارے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دی ہیں لیکن پاک سرزمین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

سید مصطفی کمالکا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانےکے لیے کراچی میں بدامنی پھیلائی لیکن پی ایس پی نے اختلافات کو دشمنیوں میں نہیں بدلنے دیا، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر اب لوگ نہیں مر رہے۔

کشمیر ہوں میں ‘ شہہ رگ پاکستان کی

سید مصطفی کمال نے کہا کہ کشمیری عوام کو کہنا چاہتا ہوں کراچی کے عوام نے انکے ساتھ بھارت سے بنا ہتھیار کے جنگ لڑی ہے  اور کراچی والےعملی طور پر کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔

 پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر سیاست نہیں کرینگے، وزیر اعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں اور کشمیر کےمعاملے پر انکا ساتھ دینگے۔

یاد رہے کہ 5  فروری، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔

تاہم کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر