Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے، چین بطخوں کی ’فوج‘ پاکستان بھیجے گا

Now Reading:

ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے، چین بطخوں کی ’فوج‘ پاکستان بھیجے گا
ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے، چین بطخوں کی ’فوج‘ پاکستان بھیجے گا

چین نے پاکستان میں فصلوں کو تباہ کرنے والے ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک لاکھ بطخیں پاکستان بھیجنے کا فیصلہ  کیا   ہے۔ جسے ڈک  آرمی  کا نام دیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق بطخوں کی یہ فوج چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ سے رواں برس کی آخری سہ ماہی میں بھیجی جائے گی۔

لیکن اس سے قبل چینی ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان آئے گی تاکہ یہ تجربہ ہوسکے کہ بطخوں کے ذریعے ٹڈی دل سے کیسے بچنا ہے۔

زی جیانگ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز کے محقق لو لیزہی، جو اس پراجیکٹ پر ایک پاکستانی یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ ’بطخیں ایک حیاتیاتی (بائیو لوجیکل) ہتھیار ہیں اور ٹڈی دل کو مارے کے لیے یہ کیڑے مار دوائیوں سے بہتر کام کرتی ہیں۔‘

فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی سندھ بھر میں تباہ کاریاں جاری

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک بطخ روزانہ200 کے قریب ٹڈی دل کھا سکتی ہے۔‘

چینی محقق کا کہنا تھا کہ بطخوں کو پاکستان بھیجنے سے قبل چین کے مغربی علاقے شن جیانگ میں تجربہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ٹڈی دلوں کے جھنڈ فصلوں پر حملہ کرتے ہیں اور بہت تیزی سے فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

ٹڈی دل نے گذشتہ برس پاکستان میں کاٹن کی فصل کو تباہ کر دیا تھا اور اب اس کی وجہ سے گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر