Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کوفلاحی ریاست بنانا ہی نظریہ پاکستان ہے

Now Reading:

ملک کوفلاحی ریاست بنانا ہی نظریہ پاکستان ہے
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ پسماندہ طبقے کو روزگار کے مواقع فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیع ہے،وہ معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتاجب امیر اور غریب میں فاصلہ بڑھے۔

لیہ میں احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہرسال 50ہزار غریب طلبا کوتعلیمی وظائف فراہم کیے جارہے ہیں،ملک کوفلاحی ریاست بنانا ہی نظریہ پاکستان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم ملک میں پناہ گاہیں بنارہے ہیں، ملک میں کسی آدمی کوسڑک پر نہیں سونا پڑے گا، خواتین کوگھرچلانے کیلئےبھینس، گائے اور3 بکریاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سود کے بغیر 80 ہزار لوگوں کوقرضے دیے جائیں گے،پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا ہماری کوشش ہے،میں ثانیہ نشتر کو پروگرام کی مبارکباد دیتا ہوں، آپ سب کے لئے جو اپنا نظریہ ہے، پاکستان کا نظریہ ہے وہ سامنے رکھوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کومدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنائیں گے،ریاست مدینہ پہلی ایسی ریاست تھی جس میں‌کمزور طبقے کی ذمہ داری لی گئی تھی انہوں نے لوگوں کو غربت سے نکال کر مسلمانوں کو عظیم قوم بنایا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چین  نے پچھلے تیس سالوں میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اس لئے عظیم ملک بن گیا، یہ ہمارا بھی خواب ہے، ہم لوگوں کو نیچے سے اوپر اٹھانا چاہتے ہیں، سب سے کمزور طبقہ کے لئے کفالت کارڈ بن گیا ہے، ہر مہینے انکو پیسے ملتے ہیں تا کہ وہ کھانے پینے کا دھیان رکھ سکیں، آج کا پروگرام لوگوں کا کمزور طبقے کو ہتھیار دیئے جائیں تا کہ وہ اپنے آپ کو اوپر اٹھا سکیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک 180 پناہ گاہیں بن چکی ہیں اور مزید بناتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ کوئی ایسی جگہ نہ ہو جہاں عام آدمی سڑک پر سوئے،یہ وہ پاکستان بنے گا کہ کسی کو سڑک پر نہیں سونا پڑے گا، ہم قانون لا رہے ہیں کہ غریب نے عدالت جانا ہو اور وکیل کے پیسے نہ ہوں تو حکومت وکیل کر کے دے گی تا کہ وہ انصاف لے سکیں، صحت کے نظام میں سب سے بڑا انقلاب، پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے ہیں، 50لاکھ کو دے چکے ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیمی نصاب بھی ٹھیک کر رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں ایک سلیبس ہو، سب کو ایک تعلیم ملے، تعلیم کا نظام ٹھیک کرنا زیادہ مشکل ہے لیکن ہم کریں گے، ستر سالوں میں تعلیم کا نظام بگاڑا ہے اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ہمارا مقصد ہے کہ امیر غریب کے لئے ایک نصاب ہو، سرکاری سکولوں میں ٹیچر نہ آئے تو سزا جزا کا نظام لا رہے ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے کہا نئے آئی جی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، شعیب دستگیر کو کہا کہ ہر ضلع میں بڑے بڑے بدمعاشوں‌ کو پکڑیں چھوٹوں کو نہ پکڑیں، پولیس کا نظام بھی بہترکر رہے ہیں جہاں انصاف کا نظام نہ ہو وہاں قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، چھوٹے چوروں کو پکڑیں اوربڑے ایوانوں میں رہیں، ایسا نہیں چلے گا، ہم وہ نظام چاہتے ہیں کہ پولیس بڑے چوروں کو پکڑے چھوٹے خود ٹھیک ہو جائیں گے۔

 آئی جی نے اس حوالہ سے کام شروع کر دیا ہے، پاکستان مشکل وقت سے نکل چکا ہے، اگر ہم پچھلے قرضوں کی قسطیں واپس نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جانا تھا اور یہ ساری چیزیں دگنی مہنگی ہو جانی تھیں،ملک مشکل وقت سے نکل گیا، جدوجہد کریں گے، ملک اب صحیح راستے پر ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کی منظوری متوقع
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر