Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسین ملک کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں، مشعال ملک

Now Reading:

یاسین ملک کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں، مشعال ملک
مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے ساتھ زندگی گزارناآسان نہیں، وہ آدھاوقت جیل،آدھا وقت لوگوں میں رہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا  کہ یاسین ملک سے شادی کرناانقلابی قدم تھا۔

مشعال ملک نے کہا کہ  حریت رہنما یاسین ملک کی بیوی ہونےکی وجہ سےجیل میں تلاشی لی جاتی تھی، میری بیٹی کی عجیب طرح سے تلاشی لی جاتی رہی جبکہ پاکستانی ہونےکی وجہ سے کشمیر کی جیل میں براسلوک ہوتارہا ۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  نے  مزید کہا کہ میری بچی کےبال نوچے جاتےرہے ، سری نگر میں اپنے آپ کو بہت بے بس محسوس کیا، کشمیرمیں کالج اورگھروں کے باہر بھارتی فوج ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسپورٹس کمپلیکس میں گیمزگالہ فیملی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر مسیحی برادری کی مشکور ہوں، مسیحی برداری نے ہمیشہ کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا ، امید ہے ۔

Advertisement

یسین ملک ایک بہادر لیڈر ہیں، مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ نے مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب لوگ یہاں آزادی کا سانس لے رہے ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں،ا مید ہے آپ لوگ اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے اور کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرے گے ۔

مشعال ملک  نے یہ بھی کہا تھا کہ مودی سرکارنے اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، مسیحی برادری مودی کی بربریت کا شکار بن رہی ہے، بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے نہیں پست کرسکا۔

یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں نہ صرف اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے خلاف باقاعدہ قانون سازی بھی ہو رہی ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن ہندوستان میں ہندواتا کا نظریہ پھیلایا جا رہا ہے، اللہ کرے سال 2020 خوشیوں اور کشمیر کی آزادی کا سال ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر