Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹا بحران، وزیراعظم نے حکومتی غفلت تسلیم کرلی

Now Reading:

آٹا بحران، وزیراعظم نے حکومتی غفلت تسلیم کرلی
آٹا بحران

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں جاری آٹا  بحران  پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں از خود یہ تسلیم کرتا ہوں کہ ملک میں جاری آٹا، چینی اور سیگر بحرانات کے ذمیدار موجودہ حکومت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ آٹا اور چینی ہماری کوتاہی سے مہنگے ہوئے، اس معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

تقسیم صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آٹا اور چینی مہنگے ہونے کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ کس نے فائدہ اٹھایا، میرا وعدہ ہے چیزیں مہنگی کرکے پیسے بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مہم چلائی جارہی ہے۔

لاہور: ڈولفن اہلکار گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا

Advertisement

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز کے لوگ مائیک پکڑ کر پہنچ جاتے ہیں، غریب سے پوچھتے ہیں مہنگائی ہے؟ وہ کہتا ہے ہاں مہنگائی ہے، پھر پوچھتے ہیں کہاں گیا نیا پاکستان؟

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم پاکستان کو مدینے کی ریاست کی طرح بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے سب سے مشکل کام علاج ہوتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں احتساب کا نظام نہیں ہے، اصلاحات کے بعد سرکاری اسپتالوں کی مینجمنٹ پرائیوٹ اسپتالوں کی طرح ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ اللّٰہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں تو آپ کی زندگی بدل جاتی ہے، ہم نے سب سے پہلے کمزور طبقے کو اٹھانا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا۔

Advertisement

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آٹا بحران اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے اشیائے خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سےسختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر