Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق اجلاس

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق اجلاس
اسٹیل ملز

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق اجلاس ہوا۔

پاکستان اسٹیل ملز اجلاس میں وفاقی وزیر میری ٹائم امور سیّد علی حیدر زیدی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی کے ساتھ دیگر اہم موضوعات پر مشاورت کی گئی تھی۔

کابینہ کا مہنگائی سے نمٹنے کے لئے مزید ہنگامی اقدامات اٹھانے اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بھی نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی آٹا اور چینی بحران سے متعلق اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Advertisement

وزیر اعظم نے دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی چھوٹ سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دے دی جبکہ کابینہ نے پاک ترک معاہدوں اور تقرریوں سمیت بیشتر ایجنڈہ آٹیٹمز کی بھی منظوری دیدی ۔

بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، وفاقی کابینہ کا اصولی اتفاق

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی،بجٹ رپورٹ اور ٹیکس محصولات پر طویل بات چیت کی گئی اور اس متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کا بہت احساس ہے، اب عوام کو حکومتی فیصلوں سے ریلیف نظر آئے گا۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے تجاویز دیں جبکہ  آٹا،چاول ،دالیں ،چینی اور گھی کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

کابینہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ بنیادی اشیاء کی کمی نہ آنے دیں۔

وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی ،جس کے مطابق سعدیہ خان سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کمشنر مقرر کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر