Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی، گیس قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر غور

Now Reading:

بجلی، گیس قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر غور
قیمتوں میں کمی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس میں قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے آؤٹ آف دی باکس حل اور تجاویز پر غور کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لانے اور گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف کی فراہمی کے معاملے پر گفتگو بھی گئی۔

عمر ایوب، اسد عمر، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں بجلی اور گیس کی قیمتوں خصوصاً گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے تجاویز پیش کی گئی جبکہ قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، وزیرِ اعظم کو بجلی اور گیس کی قیمتوں کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ایون صدر پہنچ گئے

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس میں قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے آؤٹ آف دی باکس حل اور تجاویز پر غور کیا جائے تا کہوقتی حل نکالنے کی بجائے پائیدار بنیادوں پر قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کاہ کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے عوام کی قوت برداشت کو مدنظر رکھے بغیر معاہدے کیے گئے، مہنگے معاہدوں کا نتیجہ مہنگی بجلی اور گردشی قرضے کی صورت میں برآمد ہوا ہے لیکن موجودہ حکومت کی اولین ترجیح خصوصاً کم آمدنی والے اور غربت کا شکار افراد ہیں اور ہماری ترجیح صنعتوں کا فروغ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ چلے۔

اجلاس میں وزیراعظ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے بجلی اور گیس کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ  گھریلو صارفین اور صنعتوں کو مناسب قیمت پر بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیے گئے جس کا نتیجہ 122 ارب روپے کی آمدنی کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہگردشی قرضوں میں ہونے والے 38 ارب کے ماہانہ اضافے کو کم کر کے 12 ارب تک لایا جا چکا ہے اور گردشی قرضوں کو اس سال کے آخر تک صفر کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر