Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اقدامات خطےمیں امن وسلامتی کےمسائل پیداکررہےہیں

Now Reading:

بھارتی اقدامات خطےمیں امن وسلامتی کےمسائل پیداکررہےہیں
ڈومیسائل قانون
Advertisement

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی اور ہم اس پرعملدرآمد چاہتے ہیں۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن و سلامتی کے مسائل پیدا کر رہے ہیں، بھارت اندرون ملک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحدوں پر حالات خراب کررہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کررہے ہیں، بھارتی افواج ایل او سی پرمسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

انہوں نےبتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 193 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارتی افواج ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہاکہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے رواں سال 272 مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو 8 اور 10 فروری کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 6 ماہ سے کشمیر کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کشمیر کے دنیا سے رابطے بدستور منقطع ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، امریکی صدر نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی، ہم اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

ترک صدر کے دورے سے متعلق ترجمان نے کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں، دورے میں ترک اراکین پارلیمان اور سرمایہ کار شامل ہیں۔ ترک صدر 14 فروری کو پارلیمانی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل لاہور کا دورہ بھی کریں گے جبکہ گوردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر