Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہادر کشمیری عوام کی جدوجہد میں بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،شاہ محمود قریشی

Now Reading:

بہادر کشمیری عوام کی جدوجہد میں بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،شاہ محمود قریشی
کشمیری

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ ہم بہادر کشمیری عوام کی عزت ووقار کے تحفظ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق کے حصول تک ان کی جدوجہد میں بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یوم یک جہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی قدم اٹھا کر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر خارجہ  نے کہا کہ بھارت نے خود اپنے دستور کی پامالی کا بھی ارتکاب کیا، درحقیقت یہ کشمیروں کی شناخت مٹانے اور ’کشمیریات‘ کے تصور کو ختم کرنے کی کوشش تھی۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کووہم تھا کہ اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی سالمیت کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرکے وہ کشمیری عوام کے اپنے جائز حق کے حصول کے جذبے کومجروح کرنے میں کامیاب ہوجائے گایا پھر انہیں ان کے بنیادی حق استصواب رائے پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کردے گالیکن بھارت کو ان دونوں مقاصد میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا اور سول سوسائیٹی سب ہی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرکے عوام پر ظلم وستم اور جبر واستبداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

کشمیر ہوں میں ‘ شہہ رگ پاکستان کی

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی حمایت میں دنیا کے تقریبا تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں اور  اقوام متحدہ اور دنیا کے بڑے ممالک نے بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہارکیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھ ماہ کے عرصہ کے دوران تین مرتبہ جموں وکشمیر کے مسئلے پر غور کیا ۔

شاہ محمود قریشی کا  اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری کی جانب سے آزمائش کی اس گھڑی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حمایت میں کچھ بڑھ کر کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ اقوام متحدہ کے ’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘ کو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حقائق کو بذات خود جان سکیں۔

شاہ محمود قریشی  نے یہ بھی کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ برائے بھارت وپاکستان کو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے وہاں جانے کی اجازت دےاور اگر بھارت کچھ چھپانا نہیں چاہتا تو عالمی میڈیا اور سول سوسائیٹی کو اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حقائق جان سکیں۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے  مزید کہا کہ لاک ڈاون کلاک پر ایک بھی مزید لمحہ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہے، عالمی برادری بنیادی آزادیوں اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت میں ٹھوس کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر