Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎عمران صاحب آپ قائد اعظم جیسے نہیں بلکہ جھوٹ کے قائد ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

‎عمران صاحب آپ قائد اعظم جیسے نہیں بلکہ جھوٹ کے قائد ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ قائد اعظم جیسے نہیں ہیں نلکہ جھوٹ کے قائد ہیں۔

‎ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے کوالالمپور میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ ‎ کے ذریعے کہا ہے کہ ملائیشیا جا کر بھی بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کا صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے وژن پر آپ چلتے تو ملک آج یوں غریب، کمزور اور مہنگا ترین نہ ہوتا اور نہ عوام کی روٹی، کاروبار اور روزگار یوں بند نہ ہوتا۔

‎ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے وژن پر آپ چلتے تو اظہار رائے، جمہوریت، سیاسی مخالفین اور پارلیمان کا یوں گلا نہ گھونٹتے۔

‎ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو ملائشیاء میں سچ بولنا تھا کہ سولہ ماہ میں آپ نے ملک کو غریب ، مہنگا ترین اور مقروض ترین کر کے لنگر کھول دئیے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے تنقیدی لہجے میں کہا کہ عمران صاحب بتاتے کہ سولہ ماہ میں ساٹھ لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ نہیں دئے بلکہ کڑوڑوں خاندانوں کا کاروبار، روزگار اور روٹی چھینی اور بتانے کہ آپ نے ملک میں اپنے آپ کو ، اپنے امیر دوستوں کو اور اپنی حکومت کو قانون سے بالاتر رکھا ہوا ہے۔

Advertisement

‎ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب سچ بولنا تھا آپ نے سولہ ماہ میں کرپشن کا دس سال کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا ہے اور بتایا کہ سولہ ماہ میں عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، یو ٹرن لئے اور صرف جھوٹ بولے ہیں۔

‎ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ملائیشیا میں سچ بولنا تھا کہ آٹے اور چینی میں دوستوں کو مال کمانے کا موقع دیا تھا۔

‎ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملائیشیاءکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو ”بی آرٹی پشاور کے تاریخی منصوبے“ کی تفصیل بھجوائیں گے، ‎ملائیشیاءکے عوام کو فارن فنڈنگ کیس میں اربوں کھربوں کی عمران صاحب کی چوریوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

مغرب کواسلام اور اسکی تعلیمات سے آگاہ کرنےکی ضرورت ہے

ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے کہ صحت کارڈ اور یوتھ پروگرام پاکستان کی عوام کو نوازشریف کا تحفہ ہے، ‎عمران صاحب قائداعظم نے زندگی میں کبھی یوٹرن نہیں لیا، آپ تو یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں۔

Advertisement

‎ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے جھوٹوں نے ملک سے برکت ختم کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر