Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکمرانوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، سراج الحق

Now Reading:

حکمرانوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، سراج الحق
پی آئی اے طیارہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو عملاً آئی ایم ایف ، اوگرا اور نیپرا کے حوالے کردیا گیا ہے

سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا ، عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ملک سیاسی بحران سے دوچار ، اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں  جبکہ وزیراعظم خود کو بے بس اور بے اختیار سمجھتے ہوئے بار بار اپنی مجبوریوں کا اظہار کرتے ہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملکی آئین پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہوسکا ، کل تک حکومت کو موقع دینے کی بات کرنے والے اب اس سے نجات کی دعائیں کر رہے ہیں ۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ20 فروری سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ، ملک بھر میں جلسے جلوس اور مظاہر ے ہوں گے ۔

حکومت کی غلط پالیسیوں نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ، سراج الحق

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہ حکمرانوں کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے، حکومت کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب کو مشکلات  کا سامنا ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا’
بشام واقعہ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر