Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

Now Reading:

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس
کانفرنس

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا ارافہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 229ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کانفرنس میں ملکی داخلی سکیورٹی اور بارڈر کی صورتحال پر خصوصی غور کیا گیا جبکہ کانفرنس کو شرکاء کو مستقل امن کیلئے کئے گئے آپریشن ردالفساد کے مثبت اثرات اور اب تک کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی گاڑی کوحادثہ

کانفرنس کے شرکاء نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے حوالے سے قرار دیا کہ ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج امن اور آشتی کی خواہاں ہیں تاہم ساتھ ہی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں چاہے اس کیلئے کوئی بھی قیمت چکانا پڑے۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا ہے جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت لے کر رہیں گے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کا ظلم و ستم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت لینے سے نہیں روک سکتیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چائے کے وقفے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ آمد
سائفرکیس میں اپیلوں سے متعلق سماعت کل تک ملتوی
پنجاب اسمبلی میں دی پرونشل اسمبلی آف دی پنجاب لازترمیمی بل 2024منظور
محکمہ صحت کا کرپٹ مافیا کے خلاف آپریشن جاری
سستی روٹی کا معاملہ، تندور مالکان اور حکومت کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا
مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر