احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آٹا اور چینی مافیا کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان میں کمر توڑ ریکارڈ مہنگائی ہے، 18 ماہ میں موجودہ حکومت کی نا اہلی نے ملک کو بدحالی تک پہنچا دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ بجٹ پیش کرنے پر ہم نے کہا تھا حکومت بدترین بجٹ پیش کر رہی ہے، شرح نموسکڑ جائے گی، مگر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بجٹ ملک میں روزگار پیدا کرے گا، لیکن اب صورتحال دیکھ لیں۔
سابق وزیرداخلہ نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے قرض لیا انہوں نے شور مچایا، جبکہ انہوں نے 11 کھرب روپے کا زیادہ قرضہ قوم پر مسلط کر دیا، ہماری حکومت نے 5.9 فیصد خسارہ چھوڑا، جو کہ رواں برس 9 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج پاکستان جس بحرانی کیفیت کا شکار ہے اس کا حل موجودہ حکومت کے پاس نہیں۔
احسن اقبال نے ایوان کو بتایا کہ ملک سے ٹیلنٹ بھی باہر منتقل ہو رہا ہے، آج پاکستان میں اعتماد کا بدترین بحران ہے، حکومت نے 10 ماہ گومگو کی کیفیت میں گزارے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے کہ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
