پاکستان بار کونسل نے عدلیہ کے خلاف مبینہ سازش کی اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات اور وزیر قانون فروغ نسیم کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ساتھ ہی وفاقی وزیر کو عدلیہ کےخلاف سازشوں کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دے دیا۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق فروغ نسیم غیرجمہوری قوتوں کی نمائندگی کرتے رہے جبکہ انور منصور بھی تسلیم کرچکے کہ اعلیٰ حکومتی شخصیات کو ان کے بیان کا علم تھا۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مزید تاخیر کیے بغیر فروغ نسیم کو وفاقی کابینہ سے فوری الگ کیا جائے اور ان کے غیر جمہوری اقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
پاکستان بار کونسل نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے استعفے کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News