سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی لندن میں شریف برادران سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنا طبی معائنہ کرانے برطانیہ گئے ہوئے ہیں اور ایک ہفتے کے قیام کے بعد وہ وطن واپس آئیں گے۔
بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں تجزیہ نگار نے چوہدری نثار کے اچانک طبی معائنے کے لئے لندن جانے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے مین اہم ملاقاتوں سمیت اہم فیصلے بھی سرانجام دیئے جانے کا خدشہ ہے جس سے یقیناً ملکی سیاست پر اثر پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے لئے گئے ہوئے چوہدری نثار کی ملاقات میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ میاں نواز شریف سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق کہا یہ جارہا ہے کہ چوہدری نثار کی ملاقات شریف برادران سے ایک اہم اور ضروری مقصد کے تحت کی جائیگی جبکہ وہ اہم مقصد مسلم لیگ ن کے نئے سربراہ کا بتایا جارہا ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان نے سمنگلی فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا
چوہدری نثار علی خان
چودھری نثار علی خان پاکستان کے سیاست دان اور 2013ء سے 2017 تک موجودہ وزیر داخلہ پاکستان تھے۔
چودھری نثار 1985ء سے حلقہ این اے۔52 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہور ہے ہیں، ان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ سے ہے۔ 2008ء سے 2013ء تک چودھری نثار قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی رہے۔
چودھری نثار نے 1988 سے مختلف عہدوں پر وفاقی کابینہ کے ایک رکن کے طور پر کام کیا ہے۔ 1988ء میں پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی وزیر کے طور پر مختصر طور پر خدمات سر انجام دیں۔
پہلی و دوسری شریف کابینہ کے دوران میں وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل رہے جب کہ گیلانی کابینہ کے دوران میں وویر برائے خوراک، زراعت اور مویشی/لائیو سٹاک رہے، جب کہ اسی دوران میں وزیر مواصلات بھی تھے۔ جون 2013ء میں تیسری شریف کابینہ میں وزیر داخلہ پاکستان بنائے گئے۔
انقلاب مارچ کے دوران میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مداخلت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران میں شہید ہونے والے 14 افراد کے قتل اور 90 سے زائد کے شدید زخمی ہونے والوں کو انصاف دلانے کے لیے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سمیت 9 افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
