Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید

Now Reading:

حکومت کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید
ریلوے کے وزیر

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ وہ حکومت کے خلاف کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرناچاہتی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معیشت میں بہتری لانے اور ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی  کہا کہ ایم کیوایم، پاکستان مسلم لیگ (ق) کی طرح حکومت سے تعاون کررہی ہے۔

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے  مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اگر دھرنے کے ارادے سے اسلام آباد آئے تو انہیں گرفتار کرلیا جائیگا،تاہم انہیں جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

سرکلر ریلوے ٹریک سے 30 دن میں قبضہ ختم کرائیں گے ، شیخ رشید

واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ سندھ اور وفاقی حکومت ملکر کراچی سرکلر ریلوے بحال کریں گی۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم پہلے مرحلے میں 4 کلومیٹر کی زمین پر قبضہ ختم کرائیں گے جبکہ  اگلے مرحلے میں متاثرین کو زمین یا کیش کے طور بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ باتیں غلط ہے کہ سندھ اور وفاق کے درمیان اختلاف ہیں، ہم کے سی آر پر ساتھ کھڑے ہیں جبکہ  ہم نے ایک کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہےجس میں گریڈ 19 سے گریڈ 21 کے افسر مقرر ہونگے۔

 شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز باہر نہیں جارہی ہیں لیکن عدالت ان کے باہر جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے تو وہ اس پر دیکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت
عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر