Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نااہلی اور نالائقی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نااہلی اور نالائقی ہے، بلاول بھٹو
ذوالفقار علی بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نااہلی اور نالائقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بے شک ڈیل کریں مگر غریب عوام سے سودے بازی نہ کرے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی خود مختاری پر سودے بازی کی ہے، پی ٹی آئی نے جو خواب دکھائے وہ پرانے پاکستان میں رہ گئے ہیں اور اب حکومت معیشت کی جان نکال رہی ہے۔

بلاول نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط تسلیم کیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے، تاہم اس کے لیے ہمارے پاس مربوط حکمتِ عملی تھی۔

سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے 6 ماہ میں چلانے کا حکم دے دیا

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو اہداف سے متعلق غلط بتایا، حکومت  سے مذاکرات میں ٹیکس وصولی کا غلط ہدف دیا۔

انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، انکروچمنٹ کے نام پر گھر گرائے جا رہے ہیں، ہر شعبہ میں لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ کل وزیرِ اعظم نے سیکیورٹی اداروں کو مہنگائی کی تحقیقات کرنے کا کہا ہے، کیا ہماری حکومت اتنی نا اہل ہے کہ سیکیورٹی اداروں سے تحقیقات کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو نقصان پہنچا رہی ہے، حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگوں کو فارغ کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی مفاد اور انا کی وجہ سے غریب عوام سے کھیلا جا رہا ہے، یہ نالائقی کا ثبوت ہی ہے کہ ان کے پاس کوئی پلان تھا نہ پتا تھا کہ جانا ہے یا نہیں، ٹیکس نیٹ میں نہ ہونےکا مطلب چور اور ڈاکو ہونا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر