وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور فروغ پر تبادلہ خیال کیس گیا جبکہ کرکٹ کے فروغ کیلئے حکومت خیبرپختونخوا اور پاکستان کرکٹ بورڈکا مشترکہ کاوشوں کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے ملقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عزم کیا کہ اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائیگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ کھیل امن کی نشانی ہے ، خیبرپختونخوا میں امن بحال ہو چکا ہے اور معیاری کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے مزید کہا کہ پی سی بی پشاور میں کرکٹ ایکسیلنس سنٹرز بنا رہی ہے جبکہ اسکول اور مدارس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا وادی تیراہ کا دورہ
ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرکٹ سمر کیمپس بنانے جبکہ مہمند اور میرانشاہ میں نمائشی میچز کرانے پر بھی اصولی اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے جنوبی اضلاح کے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پسماندہ اور ترقی سے محروم اضلاع پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ، پالیسی اور منشور دیگر روایتی سیاسی جماعتوں سے یکسرمختلف ہے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظرئیے کے تحت عملی سیاست کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس کا نعرہ دوسری سیاسی جماعتوں سے مکمل مختلف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News