Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوری پر سینہ زوری، عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

چوری پر سینہ زوری، عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فروس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چوری پر سینہ زوری کرنے والے عناصر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال صاحب! چوری پر سینہ زوری کرنے والے عناصر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چار دن جیل میں نہ گزارنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔احسن اقبال صاحب معاشی دہشتگرد وہ تھے جو عوام کو غریب کر کے ایوان فیلڈ کے پر آسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں۔

میرےخلاف ایسا ریفرنس دائرہواجس میں ملزم ہوں نہ مطلوب

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر قوم کو قرض کی دلدل میں دھکیلنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت پر سیخ پا ہونے کے بجائے اپنی قیادت کوکوسیں جو ہر بار میدان سے بھاگ جاتی ہے۔ حزب اختلاف بننے کا خواب دیکھنے والے جان لیں کہ ن لیگ میں ہر اہم عہدہ صرف” خاندان”میں ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور نیب نے مجھے بدنیتی سے ہدف بنایا ہوا ہے، میرے خلاف ایک ایسا ریفرنس گوجرانولہ سے ریفر ہوا ہے جس میں نہ ملزم ہوں نہ مطلوب ہوں ، یہ بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کا مقصد مسلم لیگ ن کو ہراساں کرنا ہے، میری فیملی کو ہراساں کیاجارہا ہےجس کا مقصد یہ ہے ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں۔

Advertisement

نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرت ےہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ مجھے اچھے کام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ہماری حاضریاں لگوائی جا رہی ہے، مافیا آزاد پھررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر