Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافی برادری کو فرائض سرانجام دینے کیلئے تحفظ فراہم کیا جائے گا، اعجاز شاہ

Now Reading:

صحافی برادری کو فرائض سرانجام دینے کیلئے تحفظ فراہم کیا جائے گا، اعجاز شاہ
اعجاز احمد

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ صحافی برادری کو فرائض سرانجام دینے کےلئے ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

 اس موقع پر ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عزیز میمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ عزیز میمن کا بہیمانہ قتل آزادی صحافت پر کاری ضرب ہےجبکہ  عزیز میمن کے قتل کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے  یہ بھی کہا کہ تحقیقاتی عمل میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے مزیدکہا کہ صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل مشکلات کو حل کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیںِ اور عزیز میمن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے، عزیز میمن کے قتل کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔

 اعجاز احمد شاہ نے  یہ بھی کہا کہ عزیز میمن کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

صحافی عبدالعزیز میمن کا قتل، 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے  مزید کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافی برادری کو فرائض سرانجام دینے کےلئے ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش گزشتہ روز محراب پور میں نہر سے ملی تھی جبکہ ان کی گردن پر چینل کے مائیک کا تار بندھا ہوا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کھوجی کتوں کی مدد سے شواہد ملے ہیں کہ صحافیوں کو جھاڑیوں میں یرغمال بناکر تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے کیمرا مین اویس قریشی کے بیان میں بھی تضاد ہے جبکہ مقتول صحافی کے بھائی نے بھی قتل میں کیمرا مین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ باقاعدہ مقدمہ کل محراب پورتھانے میں درج کروایا جائے گا۔

صحافی کے قتل پر صحافی تنظیموں کی جانب سے سکھر، پڈعیدن اور ٹنڈو محمد خان میں احتجاجی مظاہرے کیے اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
"پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں ٹیکنالوجی سب کیلئے قابل رسائی ہوں"
وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس؛ ایم ایس برطرف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر