Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، مشعال ملک

Now Reading:

عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، مشعال ملک
عالمی تنظیمیں

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی جیل میں کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق خلاف ورزی ہو رہی ہے، عالمی برداری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ حریت رہنما یسین ملک تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ یسین ملک نے بھارتی بربریت کے خلاف پچھلے سات دن سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں لیکن ان  کو علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی۔

 مشعال ملک  کا کہنا تھا کہ یسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، تحریک کو کچلنے کے لیے یسین ملک کے تیس سال پرانے کیس کھولے جارہے ہیں جبکہ کل یسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

Advertisement

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستانی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، یسین ملک  کی طبعیت خراب ہونے کے باوجود انہیں مسلسل تین دن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

مودی حکومت مسلم دشمن پالیسی پر عمل پیراہے ، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید  کہا کہ ہندوستانی عدالتوں میں حریت رہنماؤں اور کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں بلکہ انہیں آذادی مانگنے کی سزا دی جاتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا  تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد نریندر مودی نے بھارت میں بھی مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا۔

 یاسین ملک کی اہلیہ نے یہ بھی کہا  تھا کہ بھارت میں مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہندوستان میں نہ صرف اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے خلاف باقاعدہ قانون سازی بھی ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ
غیر قانونی اوراسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت، حکومت کو بڑا مالی نقصان
پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات
کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا امکان
پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک
وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر