
محسن داوڑ اور علی وزیر کی قومی شناحت پر اٹھ گیا ہے سوال۔۔۔۔۔ افغان انٹیلیجنس کا پروٹوکول آخر انہیں کیوں دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے شو ’ تجزیہ ‘ میں میزبان سمیع ابراہیم نے اپنے پروگرام میں سوال اٹھایا کہ پاکستان کی تمام اہم حکومتی شخصیات کو چھوڑ کر ان دونوں کو کیوں بلایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کی بطور صدر حلف برداری کے لئے پاکستان میں سے تمام بڑی اور اہم شخصیات کو چھوڑ کر ان دو شخصیات کو بطور مہمانِ خصوصی بلایا گیا جبکہ افغان کے سفیر جو پاکستان میں تعینات ہیں وہ بالخصوص پاکستان سے افغانستان پہنچے اور ان کی میزبانی بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام باتوں کا اشارہ آخر کس طرف ہے۔
یاد رہے کہ ہمارے ڈی ایس پی کی میت بھی افغان انٹیلی جنس نے حکومتِ پاکستان کے حوالے کرنے کے بجائے انہی حضرات کے حوالے کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News