Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم
دہشتگردی کی جنگ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ کے خلاف پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رابطے کے دوران بات چیت میں وزیراعظم نے ترک فوجیوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ترک صدر سے اظہار یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں اور دہشتگردی کی جنگ کے خلاف پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے۔

بات چیت کے دوران ترک صدر کی جانب سے پناہ گزینوں کی مہمان نوازی پر وزیراعظم نے ترکی کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement

ترکی نے شام کی سرکاری افواج کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی طرف سے بھی ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی اور کہا کہ عالمی برادری کو شام کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے۔

عمران خان کی جانب سے کشمیر تنازعہ پر پاکستانی حمایت پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے کشمیر کے معاملے پر آواز اٹھانے کے لیے ترک صدر کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ادلب میں فضائی حملے میں 33 ترک فوجی ہلاک ہوئے تھے، ترک حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں تعینات فوجیوں پر شامی افواج نے حملہ کیا۔ترک حکام کے مطابق ترک افواج نے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی جس میں شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی تھی۔

گذشتہ ہفتے درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترکی نے  شام کے خلاف فوجی کارروائیوں میں تیزی سے  اضافہ کیا ہے۔

Advertisement

ترک فوج کی جانب سے حلب اور ادلب میں  شامی صدر بشار الاسد  کی فوج کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ترک فوج نے ایف 16 لڑاکا طیاروں سے شام کے روسی ساختہ سوخوئی جیٹ  طیاروں کو نشانہ بنایا ہے ۔

ترک وزیر دفاع نے  کہا ہے کہ پچھلے چار دنوں میں ترک افواج نے شامی فوج کے آٹھ ہیلی کاپٹر ، 103 ٹینک ، 72 راکٹ لانچر ، ایک ڈرون اور چھ فضائی دفاعی نظام تباہ کردیے ہیں۔

انہوں نے ترکی کے اس آپریشن کو ’آپریشن اسپرنگ شیلڈ‘ کا نام دیا ہے جو کہ شام میں    ترکی کا گذشتہ چار سالوں میں چوتھا حملہ  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر